شنکر مہادیون کا گلوکار کے کے حوالے سے اہم نکشاف

بالی ووڈ کے گلوکار شنکر مہادیون نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کے کے سوشل میڈیا کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔

گلوکار شنکر نے کے کے کے بارے میں بتایا کہ وہ تو واٹس ایپ بھی استعمال نہیں کرتے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکار شنکر مہادیون نے بتایا کہ فلموں میں آنے سے پہلے ہی میری اور گلوکار کے کے کی ایک لمبی رفاقت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایک گینگ کی طرح دوست تھے، ہم ایک ساتھ گیت گاتے تھے، لاتعداد گانے ہم نے اکٹھے کیے۔

اُنہوں نے کہا کہ گلوکار کے کے اسٹوڈیو میں بہت زیادہ توانائی لاتے تھے، مثبت توانائی کی چمک ہوا کرتی تھی۔

شنکر نے کہا کہ کے کے ہر طرح سے ایک خاندانی آدمی تھا، وہ اپنے خاندان کے بارے میں بات کرتے تھے، لمبی چھٹیاں گزارتے تھے۔

گلوکار نے کہا کہ اُنہیں اس بات کی فکر نہیں تھی کہ اُن کے گانوں کو کتنے لائکس ملے۔

تاہم کے کے، ایک ماہر فنکار ہونے کے باوجود، اپنی زندگی میں بہت سے ایوارڈز حاصل نہیں کر سکے۔

واضح رہے کہ شنکر مہادیون نے مزید کہا کہ انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں تھی، وہ ان سب باتوں سے پریشان نہیں تھے، وہ جو کچھ کر رہے تھے اس کا لطف اٹھاتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں