کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو چوراہوں پر گھمانے کےبعد پھانسی دی جائے، فیصل واوڈا

اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو پہلے گاڑی کے پہیوں کے ساتھ چوراہوں میں گھمایا جائے پھر انہیں پھانسی دے دی جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والے 5 ہزار آدمیوں کو لٹکانے کی بات پر قائم ہوں حالانکہ میں نے یہ بات قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لیے کہی تاکہ پاکستان کی تقدیر بدل جائے لیکن اس بیان پر مجھے فاشسٹ کہا گیا، جن لوگوں نے مجھے فاشٹ کہا ہے وہ کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن بھول گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 78 کروڑ روپے جاتی عمرہ کی دیواروں اور سیکورٹی پر خرچ کیے گئے، ملکی خزانے سے 28 کروڑ روپے اپنے ذاتی علاج پر خرچ کیے، 24 کروڑ روپے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خرچ میں لکھے گئے جب کہ وزیراعلیٰ کے لیے حکومت کا جہاز موجود تھا، جو غلط ہوگا اس پر زمین و آسمان ایک کردیا جائے گا مگر سیاسی تعصب اور مخالفت کی وجہ سے کوئی کیس غلط نہیں بنایا جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے