فرح خان نئی مشکل میں پھنس گئی

لاہور: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نئی مشکل میں پھنس گئی۔اینٹی کرپشن نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔گجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔فرح خان کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز نے گوجرانوالہ میں میں جی منگولیا کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کو جی منگولیا ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کی فائل بیچی گئیں جبکہ پلاٹ موجود نہیں ہے۔ابتدائی تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن نے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فرح خان کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی ڈائریکٹر ہیں ۔شہریوں کی درخواست پر ہی غوثیہ بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں