معروف اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

ٹوکیو :معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے۔ تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔تنویر جمال کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد جاپان کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ تنویر جمال کینسر کے مریض ہیں، ان کے چاہنے والے دعا کریں۔پاکستانی ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈرامے ’جانگلوس‘ سے شہرت حاصل کرنے والے سینئر اداکار تنویر جمال کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے جاپان منتقل ہوئے تھے۔

معروف اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تنویر جمال دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد علاج کے لیے جاپان منتقل ہوئے تھے۔ وہ 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے۔۔تنویر جمال نے 1990 سے قبل ہدایت کار کاظم پاشا کے ڈرامے ’جانگلوس‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں پہلے ہی ڈرامے سے شہرت ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں