نوازشریف نے بڑے پیمانے پر رابطے اور مشاورت شروع کردی

لندن :صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہوئے ضمنی الیکشن میں شکست پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے بڑے پیمانے پر رابطے اور مشاورت شروع کردی۔ اردو روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی جانب سے ضمنی انتخاب کے نتائج کے حوالے سے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف عہدے داروں اور ارکان سے معاملات کو درست کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ قائد ن لیگ کی طرف سے شروع کیے گئے مشاورتی عمل کے بعد پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی اور عہدوں میں ردوبدل کیا جائے گا ، مریم نواز کو پارٹی میں مزید بہتر عہدہ دیا جائے گا کیوں کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ مریم نواز ان کے بیانیے کی بہتر انداز میں ترجمانی کرتی ہیں اور انہوں نے نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو بھی اچھے انداز میں پیش کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں