سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کے وکیل کو وزیر قانون سے ہدایت لینے سے روک دیا

اسلام آباد :سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔ دوران سماعت وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک بار پھر مداخلت کی،اور کہا کہ منصور اعوان نوجوان وکیل ہیں اور انکے کندھوں پر بہت بوجھ ہے۔
عدالت نے منصور اعوان کو وزیر قانون سے ہدایات لینے سے روک دیا۔ جسٹس منیب اختر نے قرار دیا کہ آپ وزیر اعلٰی کے وکیل ہیں،وزیر قانون سے کیسے ہدایات لے سکتے ہیں؟ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ منصور اعوان بہت بہترین دلائل دے رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے منصور اعوان کو ہدایت کی کہ سوالات سے پریشان نہ ہوں،اور دلائل جاری رکھیں۔ وکیل منصور اعوان نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کے پہلے انتخاب میں پی ٹی آئی کو ہدایات عمران خان نے دی تھی،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی ہدایات پر ارکان کو منحرف قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں