ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں منسلک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔92 نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسم کی طرح اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ایک یا دو روز بعد تبدیل ہوں گی۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈالر سستا یا مہنگا ہونے کی صورت میں ایک دو روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم یا بڑھنے کا 15 روزہ طریقہ کار ختم کر دیا جائے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا مکینزم اسی ہفتے فائنل ہو گا۔ نئے مکینزم کے مطابق ڈالر کی قیمت اوپر جانے پر 15 روز کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔یہ فیصلہ پٹرولیم تقسیم کار کمپنیوں کے مطالبے پر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں