پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے اظہارِ آمادگی کا خط مل گیا

اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے اظہارِ آمادگی کا خط مل گیا ۔ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ یعنی اظہارِ آمادگی کا خط مل گیا۔پاکستان کی طرف سے لیٹر سائن کرکے آئی ایم ایف کو اپس بھیجا جائے گا۔پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔
اس سے قبل وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا مگر عالمی معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے وسائل نہیں، اسی لیے بدقسمتی سے بوجھ عوام پر منتقل کرنا پڑا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات کے شدید خدشات تھے لیکن اب ملک کیلئے ڈیفالٹ جیسی صورتحال کا خطرہ ٹل چکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں