گرفتاری کا خدشہ:فواد چوہدری اور مراد سعیدکا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور مراد سعید کو گرفتاری کا خدشہ،دنوں رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا اور درخواست دائر کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ،سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کو مقدمات قائم کرنے اور گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

رانا ثناء اللہ کو ہمارے خلاف کارروائی سے باز رکھا جائے،جبکہ چاروں صوبوں کی پولیس کو بھی ہراساں کرنے سے روکا جائے۔فواد چوہدری اور مراد سعید نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت آج ہی سماعت کر کے ریلیف فراہم کرے۔ ادھر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان انسداد دہشت گردی مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے ایس ایس پی انویسٹی گیشن آفس پہنچے۔

عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔عمران خان ایس ایس پی انویسٹی گیشنز فرحت کاظمی کے سامنے پیش ہوئے۔بعد ازاں عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز آئین اور قانون کے دائرے میں کی ہے۔ میں نے 26 سال کی سیاست میں کبھی قانون کی خلاف وزری نہیں کی۔شہباز گل پر تشدد کیا گیا،ہم نے کہا قانونی کارروائی کریں گے،کارروائی کی بات کی تو دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں،یہ مذاق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں