عمران خان نے بغیر کسی وجہ کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بغیر کسی وجہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔نواز شریف سے مشاورت کرتا ہوں وہ میرے بھائی اور لیڈر ہیں،نواز شریف نے مجھے فیصلے کرنے کی مکمل آزادی دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی اخبار دی گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان زمین پر سب سے بڑا جھوٹا ہے،ان جھوٹوں سے ملکی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

عمران خان نے معاشرے میں زہر پھیلا دیا اور ایسی تقسیم پھیلائی جو پہلے کبھی نہ تھی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک منصوبے کیلئے پُرعزم ہیں۔سی پیک صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہے۔

چین پاکستان کے قابل اعتماد دوستوں میں سے ایک ہے۔اور نومبر میں چین کا دورہ کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حقائق کو توڑ مروڑ کر نفرت پھیلا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں