پنجاب حکومت نے 10 سینئرپولیس افسروں کی خدمات وفاق کو واپس کر دیں

لاہور: پنجاب حکومت نے پک اینڈ چوز پالیسی کےتحت ایڈیشنل آئی جی سمیت 10 سینئر پولیس افسروں کی خدمات وفاق کو واپس کردیں۔

پنجاب سے سرنڈر ہونے والے پولیس افسران میں گریڈ 21 کے ایک ایڈیشنل آئی جی، گریڈ 20 کے 6 ڈی آئی جیز اور گریڈ 19 کے ایس ایس پیز عہدہ کے 3 پولیس افسران شامل ہیں۔ صوبہ بدر کیے جانے والے متعدد افسران پہلے بھی پنجاب سے باہر وفاق اور دیگر صوبوں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ پنجاب سے سرنڈر ہونے والے افسران میں گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) عثمان زکریا، گریڈ 20 کے ڈی آئی جیز احمد اسحاق جہانگیر، ڈی آئی جی سلطان احمد چوہدری، محمد وقاص محمود، عمران محمود، ڈاکٹر سلمان سلطان رانا اور شہزاد اکبر کی خدمات وفاق کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

جن 3 ایس ایس پیز کو پنجاب سے فارغ کیا گیا ہے ان میں ناصر مختار راجپوت، قیصر بشیر مخدوم اور منصور الحق رانا شامل ہیں۔ مذکورہ تمام افسران کو پنجاب سے ریلیو کرتے ہوئے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں