پاک فوج کا سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد : آئی ایس پی آر نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے۔دکھ کی کھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

وزیر اعظم نے بھی ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ارشد شریف کی المناک موت کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے،اللہ تعالٰی ارشد شریف کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوں اور میری دعائیں انکے ساتھ ہیں۔


وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی ارشد شریف کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ سنیئر صحافی کا قتل ناقابل یقین ہے اور صدمے کا باعث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں