لانگ مارچ ، کنٹینر کے قریب فائرنگ، ایک کارکن شہید ہو گیا: اعجاز چودھری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر فائرنگ کے باعث ایک کارکن شہید ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے کل رات احمد چٹھہ کو فون پر بتایا تھا کہ وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو گا، سو قاتلانہ حملہ ہو گیا۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک کارکن شہید ہوگیا اور ہمارے 4 لیڈر زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں