برطانوی خاتون نے بے وفائی کرنے والے مردوں کی کچھ علامات بتا دیں

لندن: اپنے شوہر کو بے وفائی کرتے پکڑنے والی ایک برطانوی خاتون نے خواتین کی ویب سائٹ ’ممزنیٹ‘ پر بے وفائی کرنے والے مردوں کی کچھ علامات بتا دی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے اس خاتون نے بتایا کہ تمام عورتوں کو اپنے شوہروں میں دس علامات دیکھنی چاہئیں۔ جس شوہر میں ان میں سے کچھ علامات موجود ہوں، ان کی بیویوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت ہو گی۔

خاتون کے مطابق بے وفائی کے مرتکب شوہر بہت زیادہ جم جانے لگتے ہیں، وہ اپنے زیر جامے جلدی بدلنے اور نئے خریدنے لگتے ہیں۔ ان کی پوری شکل و شباہت ہی تبدیل ہوجاتی ہے۔ ان کی فون سے متعلق عادتیں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ وہ مسلسل واٹس ایپ پر رہنے لگتے ہیں۔ فون مسلسل ان کے ہاتھ میں رہنے لگتا ہے۔ وہ واٹس ایپ پر ’لاسٹ سین‘فنکشن کو آف کر دیتے ہیں، وہ پاس ورڈ خفیہ رکھنے لگتے ہیں۔اگر وہ خراٹے لیتے ہیں تو ان کا خراٹے لینا اچانک رک جاتا ہے۔ وہ خود کو بیویوں کے فرینڈ شپ گروپ سے الگ رکھنے اور باہمی دوستوں سے گریز کرنے لگتے ہیں۔

خاتون بتاتی ہے کہ ایسے مردوں کے ’ورک ایونٹس‘ میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وہ گھر سے باہر زیادہ وقت گزارنے لگتے ہیں۔ جب باہر ہوتے ہیں تو فون پر جواب کم دینے لگتے ہیں۔ جب وہ باہر سے آئیں تو ان کے جسم سے اجنبی پرفیوم کی خوشبو آتی ہے۔ وہ اپنی بیوی کو چھونا چاہتے ہیں اور نہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیوی انہیں چھوئے۔ وہ ازدواجی تعلق میں بھی دلچسپی کھو دیتے ہیں۔ وہ بیوی کی زندگی میں دلچسپی کھو دیتے ہیں اور اپنے معاملات کو بتدریج بیوی سے الگ کرنے لگتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں