چمگادڑ کا سوپ پینے والی خاتون گرفتار

بنکاک : تھائی لینڈ میں ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب اس نے خود کی شوربے، ٹماٹروں اور متعدد مردہ چمگادڑوں سے بھرا پیالہ کھاتے ہوئے ویڈیو بنائی۔

فونچانوک سریسوناکلوا نامی خاتون نے اپنے یوٹیوب چینل پر جن زاپ بین نووا (مصالحہ دار اور مزیدار کھائیں) کے عنوان سے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ کلپ میں وہ ایک گہرے رنگ کے سوپ کے سامنے بیٹھی دکھائی دے رہی تھی جس میں کئی مردہ چمگادڑ تھے۔ اس نے مردہ جانوروں میں سے ایک کو اٹھایا اور اس کے گوشت کو نم جام نامی چٹنی میں ڈبو کر کھایا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اس نے ناظرین کو بتایا کہ وہ پہلی بار چمگادڑ کھا رہی ہے، اور اس نے یہ جانور شمالی تھائی لینڈ میں لاؤس کی سرحد کے قریب ایک بازار سے خریدا ہے۔ اس نے اپنے کھانے کو ‘مزیدار’ قرار دیا اور یہاں تک کہ اس کی ساخت کا موازنہ کچے گوشت سے کیا۔ وہ چمگادڑ جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سارس سے متاثر ہیں اور ان کی وجہ سے وبائی بیماری کا آغاز ہوا تھا، وہ اسی خطے میں پائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں