فرح خان اپریل 2019 میں دبئی گئی ہی نہیں

اسلام آباد:چند روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ کے بیچے تحائف کا خریدار سامنے آیا تھا۔ دبئی کی کاروباری شخصیت عمرفاروق نے دعویٰ کیا تھا کہ میں نے تحائف 20 لاکھ ڈالرز میں تحائف خریدے تھے، عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی آئیں اور سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے تھے۔

تاہم تحقیقاتی صحافی طاہر عمران میاں کی رپورٹ نے بظاہر عمرفاروق کے دعوؤں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ فرح خان کے امیگریشن ڈیٹا اور عمر فاروق ظہور کے دعوؤں کے مطابق توشہ خان کی گھڑی اور دوسری قیمتی اشیا کے فروخت کا اپریل 2019 میں فرح خان کے ہاتھوں دبئی میں فروخت کیا جانا ممکن نہیں کیونکہ فرح خان اپریل کے ایک بڑے حصے میں پاکستانی اور امریکی امیگریشن ڈیٹا کے مطابق امریکا میں موجود تھیں۔

تحقیقاتی صحافی طاہر عمران میاں نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فرح خان اپریل 2019 میں دبئی گئی ہی نہیں۔طاہر عمران میاں کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے دورِ حکومت میں فرح خان نے 2 بین الاقوامی دورے کیے۔پہلا دورہ 3 اپریل 2019 جبکہ دوسرا اپریل 2021 میں کیا گیا۔قیمتی گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے مطابق فرح خان 2019 میں دبئی آئیں تاہم تب فرح خان براستہ ابوظہبی امریکا گئیں،ٹرانزٹ کا وقت دو گھنٹے سے زائد تھا اس دوران دبئی جانا ممکن نہیں تھا، فرح خان لاس اینجلس گئیں اور وہاں سے 17 دن کے قیام کے بعد 20 اپریل کو واپس آئیں۔

اس کے بعد فرح خان نے 2019 میں کوئی بیرون ملک کا دورہ نہیں کیا۔طاہر عمران میاں نے مزید کہا کہ جس نے بھی یہ کہانی گھڑی اور عمر فاروق کو ایسا کہنے کوکہا اس کے پاس فرح خان کے بین الاقوامی سفری ریکارڈ تک رسائی تھی تاہم کہانی بنانے والے کو معلوم نہ تھا کہ عمران خان کو گھڑی کا تحفہ ملنے کے بعد فرح خان اپریل 2019میں پاکستان سے باہر گئیں مگر یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ فرح خان دبئی گئی بھی یا نہیں، وہ اپریل 2019میں دبئی گئی ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں