سموگ کی صورتحال، لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدراک کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ اتوار کو تمام مارکیٹس دوپہر دو بجے سے رات 10 بجے تک بند کرائیں۔

تمام ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند ہوں گے۔ جمعہ، ہفتہ، اتوار کو رسیٹورنٹس 11 بجے بند ہوں گے۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے اسموگ کے حکم پر عملدرآمد کے لیے کمشنر لاہور نے تجارتی مراکز رات دس بجے تک اور اتوار مکمل بندش پر تاجروں کے ساتھ مذاکرات کئے ۔ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق شہر میں60لاکھ گاڑیوں کا دھواں43فیصد اسموگ کا باعث ہیں ۔
مارکیٹ کے شیڈولڈ اوقات کار کے باعث سڑکوں پر گاڑیاں کم ہوں گی جس کا براہ راست اثر اسموگ کی کمی پر منتج ہوگا ۔

اسموگ کے کنٹرول کیلئے کچھ اقدامات فوری اٹھائے جارہے اور کچھ طویل المدتی ہوں گے۔اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اسموگ کے پیش نظر کاروبار رات 10بجے بند کرنے کے فیصلے میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے لیکن فیصلے کا نفاذ سارے لاہور میں میں بلا امتیاز ہونا چاہیے ، کاروبار بند اور کھلا رکھنے کے حوالے سے کوئی تفریق نہ برتی جائے ۔
انہوں نے اتوار کے روز کاروبار بند رکھنے کے حوالے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوکری پیشہ افراد کے پاس خریداری کیلئے چھٹی کا دن ہوتا ہے اس لئے اپیل ہے کہ اس روز ریٹیل مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اتوار کے روز لاہور شہر کی تمام تھوک مارکیٹیں ویسے ہی بند ہوتی ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدو رفت بھی معمول سے کم ہوتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں