عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے، بشریٰ بی بی آڈیو میں نگران بنی گالہ انعام سے گفتگو کررہی ہیں، آڈیو میں بشریٰ بی بی توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر بنانے پر برس رہی ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے، آڈیو میں بشریٰ بی بی نگران بنی گالہ انعام پر توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر بنانے پر برس رہی ہیں۔

بشریٰ بی بی کہتی ہیں ہیلو، انعام خان کہتے ہیں، اسلام علیکم، جس پر بشریٰ بی بی کہتی ہیں، واعلیکم اسلام، بشریٰ بی بی سوال کرتی ہیں کہ یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں، آپ نے اصفر کو کہا تھا ان کی تصاویر کھینچ کر بھیجو؟ جس پر انعام جواب دیتے ہیں کہ نہیں میں نے تو نہیں کہا تھا۔

جس پر بشریٰ بی بی کہتی ہی، تو کیوں کھینچی تھی تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے؟ جو گھر سے باہر جائے اس کی کھینچتے ہیں، کیا گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر کھینچنی چاہیے؟ انعام کہتے ہیں کہ مجھے تو نہیں معلوم، بشریٰ بی بی نے کہا کہ اصفر کہتا مجھے انعام نے کہا تھا میں نے ان کو بھیج دی ہیں، بھیجی ہیں لیکن میں نے کہا نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں