نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی، وزیراعظم نے منظوری دیدی

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیرمیں جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019ء کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کر دیا جائے گا، 2019ء میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کردیا جائے گا، تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014ء کا آئین بحال کر دیا جائے گا اور چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائےگا۔

نجم سیٹھی رمیز راجا کی جگہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں