چینی کمپنی کا نوکری کیلئے امیدواروں کو فیس ماسک پہننے کا مشورہ

بیجنگ: چین میں ایک ایسی کمپنی سامنے آئی ہے جو نوکری کے لئے درخواست دہندگان اور بھرتی کرنے والوں کو شکل کی بنیاد پر امتیازی سلوک سے بچاؤ کے لئے فیس ماسک پہننے کا کہتی ہے، چینگڈو اینٹ لاجسٹکس نامی کمپنی حال ہی میں چینی سوشل میڈیا پر اس کی بھرتی کے عمل کو ظاہر کرنے والی ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد خبروں کی زینت بنی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں بھرتی کے عمل کے دوران انٹرویو دینے اور لینے والے کئی افراد کو ماسک پہنے انتظار کرتے دکھایا گیا ہے، کمپنی نے اس کے بعد اس معاملے پر ایک بیان جاری کیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو اس کی حالیہ بھرتی کے دوران شوٹ کی گئی تھی جس میں تمام افراد کو شکل کی بنیاد پر تعصب کو ختم کرنے کے لیے فیس ماسک پہننے کو کہا گیا۔

کمپنی نے کہا کہ بھرتی کا یہ عجیب طریقہ ملازمت کے لئے امیدواروں کے تناؤ کی سطح کو کم کرنے اور اس حقیقت پر زور دینے کے لیے لاگو کیا گیا کہ یہ لوگوں کی انفرادی صلاحیتوں کو ان کی ظاہری شکل پر اہمیت دیتا ہے۔

چینی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر عام طور پر لاکھوں لوگوں کی جانب سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا گیا اور ان میں سے بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ نئی ملازمت کے لیے درخواست دیتے وقت ماسک پہننے پر کوئی اعتراض نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں