وزیراعظم نے پیوٹن کی جانب سے دورہ روس کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے کی دعوت دی ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کیلئے روس کے دورے کی دعوت دیدی، وزیراعظم نے دورہ روس کی دعوت قبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ستمبر میں روس جانے کا امکان ہے جہاں وہ کثیرالملک ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، ایسٹرن اکنامک فورم 4 تا 6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں