اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کیلیے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا

اسلام آباد: اپوزیشن کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر اپوزیشن کی اعلی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی، بلوچستان سے تعلق ہونے کی بنیاد پرمیرحاصل بزنجو مضبوط امیدواربن گئے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اعلی قیادت نے راجہ ظفرالحق پربھی اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کردیا.

رہبرکمیٹی اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنمائوں نے میڈیا سے بات کی اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ اپوزیشن نے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے، آج انتہائی یکجہتی اور محبت سے چیئرمین سینیٹ کے نام پر اتفاق کیا، تمام جماعتیں میر حاصل بزنجو کو اپنا امیدوار مان کر ان کی جیت کی کوشش کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں