ڈالر مزید سستا، 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی: انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 6 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 70 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں