آسٹریلیا میں گھوڑوں کے قتل عام کا فیصلہ

کنبرا : آسٹریلیا کی حکومت نے ہزاروں جنگلی گھوڑوں کے قتل عام کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق گھوڑوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیےسب سے بڑے قومی پارکوں میں سے ایک میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنگلی گھوڑوں کو ہوا سے فائرنگ کر کے مار ڈالنے کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے, جنوب مشرقی آسٹریلیا کے کوسکیوسکو نیشنل پارک میں تقریباً 19 ہزار جنگلی گھوڑے ہیں جنہیں ’برمبیز‘ کہا جاتا ہے, ریاستی حکام 2027ء کے وسط تک اس تعداد کو کم کر کے 3 ہزار تک لانا چاہتے ہی, حکام ان جانوروں کو نقصان دہ سمجھتے ہیں کیونکہ یہ مٹی کے کٹاؤ کو بڑھاتے ہیں اور پودوں کو چر کر یا روند کر ضائع کر دیتے ہیں، یہ چھوٹے جانوروں کے بلوں کو نقصان پہنچانے کا بھی سبب بنتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ جنگلی گھوڑے کھانے اور رہائش کے لیے دوسرے جانوروں سے مقابلہ کرتے ہیں اور پانی کے ذرائع کو ناقابلِ استعمال بنا دیتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگلی گھوڑوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فائرنگ کر کے مارنے کا طریقہ اس سے قبل 2000ء میں مختصر مدت کے لیے استعمال کیا گیا تھا اور اس دوران 3 دن میں 600 سے زیادہ گھوڑوں کو مار دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں