اسرائیلی فوج نے الشفا سے 1500 لاشیں اٹھالیں ، فلسطینی ڈاکٹر

تل ابیب: چند روز قبل غزہ کے الشفا ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کو پوری دنیا میں غیرمعمولی توجہ حاصل ہوئی۔ ہسپتال میں اسرائیلی فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا اور دسیوں نہتے اور بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الشفا ہسپتال کے ایک ڈاکٹر رامیز رضوان نے بتایا کہ جب اسرائیلی فوج نے ہسپتال پر بمباری شروع کی تو وہ وہاں سے کسی محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں نکل گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہسپتال میں جو المیہ ان دنوں دیکھا اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ہر طرف بے بسی، موت اور زخموں سے کراہتے مریض اور چیخ پکار تھی۔ڈاکٹر رامز رضوان نے بتایا کہ ہسپتال کی حالت خوفناک ہوچکی تھی اور ہر طرف ظلم کا راج تھا۔ ایسے تباہ کن مناظر میں نے ہسپتال میں اپنے پورے کام کے دوران کبھی نہیں دیکھے۔ ہر طرف لوگوں کی چیخ پکار تھی، آہ وبکاہ تھی، گلتی سڑتی لاشیں تھیں، بھوک اور پیاس سینڈھال بچے، بوڑھے اور عورتیں تھیں اور ان کے سروں پر اسرائیلی فوج کی بمباری اور توپ خانے کی گولہ باری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں