شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کا غیر متوقع اقدام

جدہ : شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نے شوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور نئے ماڈل کی کار بھی تحفے میں دیدی، جس نے یہ سنا دنگ رہ گیا۔

دوسری شادی کا ایسا منفرد واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں شوہر کو دوسری خاتون پسند آ گئی اور اس سے شادی رچانے لگا۔ پہلی بیوی کو پتہ چلا تو اس نے غصہ اور ناراضگی ظاہر کرنے کی بجائے شوہر کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے نیک تمناوں کا پیغام بھیج دیا۔

خاتون نے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں جس نے آپ جیسے عزت دار شخص کو میرا شوہر بنایا، میری انتہائی خواہش تھی کہ شادی کے خوشی کے موقع پر آپ کے ساتھ رہوں مگر آپ کیلئے دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ بھرپور کامیابیوں سے نوازے۔

پہلی بیوی نے نہ صرف شاندار پیغام بھجوایا بلکہ نئے ماڈل کی گاڑی تحفے میں بھجوا دی۔ پہلی بیوی کی اس دریا دلی پر سارے دنگ رہ گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں