انڈیکس پہلی بار 58 ہزار سے اُوپر چلا گیا‘ ڈالر کی قیمت گرگئی

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے جہاں انڈیکس پہلی بار 58 ہزار سے اُوپر چلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 663 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 58 ہزار33 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت کم ہوئی اور ڈالر کی قیمت میں کمی سے درآمدات و برآمدات کے توازن اور تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملنے کا امکان ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 54 پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 25 پیسے پر آ گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس سے پیسے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے، بلومبرگ کی جانب سے ٹریک کیے گئے 90 سے زیادہ عالمی ایکویٹی انڈیکسز میں رواں ماہ کراچی سٹاک ایکس چینج 10 فیصد بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں