شادی نہ ہونے پر نوجوان والدین کیخلاف تھانے پہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان: نوجوان نکاح کے باوجود شادی نہ ہونے پر والدین کیخلاف تھانے پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پنیالہ کے گاؤں کٹہ خیل کے رہائشی نوجوان کی جانب سے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں نوجوان کی جانب سے کہا گیا ہےکہ میرا نکاح 2021 میں ہو چکا ہے لیکن والدین شادی کرنے کیلئے راضی نہیں ہو رہے ،32 سالہ نوجوان نے تھانہ پنیالہ میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ابھی تک رخصتی و شادی نہ ہونے پر وہ کنوارہ ہے اور اپنے کنوارے پن سے سخت تنگ ہے اور بار بار والدین سے التجا کرچکا ہے کہ میری شادی کروائیں لیکن وہ ٹس سے مس تک نہیں ہوتے۔

انہیں میری بالکل پروانہیں ہے نہ وہ میری شادی کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے میں ڈپریشن کا مریض بنتا جارہا ہوں ،لہٰذا پولیس میرے والدین کو میری شادی کے لئے قائل کرے اور میری داد رسی کی جائے ، پولیس نے نوجوان کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں