“25 سال سے باہر ڈنر پر نہیں گیا”؛ سلمان خان کا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے گھر سے باہر ڈنر پر نہیں گئے جبکہ اُن کی زندگی چند قریبی دوستوں کے گِرد ہی گھومتی ہے۔

سلمان خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنی مصروفیات اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بات چیت کی اور بتایا کہ وہ اپنا فارغ وقت کہاں گُزارتے ہیں۔

سُپراسٹار نے کہا کہ “مجھے 25 یا 26 سال ہوگئے میں گھر سے باہر ڈنر کے لیے نہیں گیا یا شاید 26 سال سے بھی زیادہ ہوگئے ہوں گے، میں صرف اپنی شوٹنگ کے سلسلے میں گھر سے باہر جاتا ہوں”۔
اُنہوں نے کہا کہ “میں شوٹنگ کے علاوہ کہیں سفر پر نہیں جاتا، شوٹنگ کے دوران بھی فارغ وقت ہوٹل کے کمرے میں گُزارتا ہے اور شوٹنگ سے سیدھا واپس گھر آتا ہوں اور پھر جِم کرتا ہوں”۔

اداکار نے کہا کہ “میں اپنے فارغ وقت میں گھر کے لان میں بیٹھتا ہوں یا پھر فارم پر جاتا ہوں اور اپنے اہلخانہ سے زیادہ اپنی ٹیم کے ساتھ وقت گُزارتا ہوں”۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ “میں نے شاپنگ پر جانا چھوڑ دیا ہے لیکن جب میری والدہ ساتھ ہوتی ہیں تو اُن کے ساتھ گھر کے قریبی ریستوران میں کافی پینے چلا جاتا ہوں”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں