ریاض الحسن چوہان کا وہ بیان جس کی ماروی میمن بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں

اسلام آباد :سابق انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرپرسن رہنما ماروی میمن نے کہا فیاض الحسن چوہان نے مافیا کی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، درست کہا مافیا پہلے خریدتا اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا فیاض الحسن چوہان نے مافیاکی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے درست کہامافیا پہلے خریدنے کی کوشش کرتاہے اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے، مافیابلیک میلنگ میں ناکامی کے بعد ختم کر دیتا ہے۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا بیٹی ججز کی ویڈیو چلاتی ہے، بیٹے رشوت کا بازارگرم کرتے ہیں، سسلین مافیا وہ تھا جو پہلے خریدتا تھا اور ناکامی پر بلیک میل کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں