2024 نصف دنیاکیلئے انتخابات کا سال ہو گا

پیرس : 2024 میں نصف دنیا انتخابات کی جانب بڑھ رہی ہے، اور تقریباً 30 ممالک صدر کا انتخاب کر نے والے ہیں۔کیا ڈونلڈ ٹرمپ واپسی کر سکتے ہیں؟ کیا روس میں کوئی ولادیمیر پیوٹن کو مزید 6 سال چیلنج کرے گا؟ امریکا، روس، بھارت، یورپی یونین اور میکسیکو سمیت5 انتخابات آنے والے دنوں میں دنیا کی سیاست کے رخ کا تعین کریں گے۔

اے ایف پی کے مطابق سب سے اہم امریکا کے صدارتی انتخابات ہیں،5 نومبر کو امریکی انتخابی میدان میں امریکا کے 60 ویں صدر کا انتخاب کریں گے، جن میں موجودہ صدرجو بائیڈن کو 86 سال کی عمر تک اقتدار میں رکھنے کا امکان ہے۔تاہم، سروے سے پتہ چلتا ہے کہ رائے دہندگان کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ کمانڈر انچیف بننے کے لیےڈیموکریٹ بہت بوڑھے ہوچکے ہیں. اس کے باوجود کہ ان کے ممکنہ حریف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 77 سال کی عمر میں اسی طرح کی غلطیاں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب روس کے 23 برس سے سربراہ ولادیمیر پیوٹن ،جنہوں نے 2036 تک اقتدار میں رہنے کیلئے 2020میں آئین میں ترمیم کی تھی، جس سے ان کے جوزف سٹالن سے زیادہ عرصے تک حکومت کرنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں