میڈیسن خریدنے کی قوت مریضوں کے دم توڑنے لگی

میڈیشن کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ عام طبقہ کیلئے موت کے پیغام سے کم نہ ہے میڈیشن کی قیمتوں وقفہ وقفہ کے ساتھ اضافہ نے عام طبقہ کو پریشان کر کے رکھ دیا میڈیشن خریدنے کی قوت مریضوں کیلئے دم توڑنے لگی امراض دل شوگر بلیڈ پریشر کڈنی سمیت دیگر مریضوں کو اکثر اوقات رقم کم ہونے پر میڈیشن خریدے بغیر واپس جانا پڑتاہے کیوں کہ ہر بار میڈیشن کی قیمت میں اضافہ ہوچکا ہوتا ہے میڈیکل کمپنیوں نے میڈیشن کی قیمت بڑھا دی ہوتی ہے مریضوں نے چیخ وپکار کرتے ہوئے کہا سرکاری ہسپتالوں میں پہلے جو ریلیف ملتا تھا اب وہ بھی چھین لیا گیا ہے اب تو لیبارٹری ٹیسٹ کی بھی فیس ادا کرنا پڑتی ہے اورمریضوں کو ہاتھ میں میڈیشن باہر سے خریدنے کی پرچی تھاما دی جاتی ہے اس کمر توڑ مہنگائی میں مریضوں کیلئے میڈیشن خریدنا مشکل ہو گیا ہے ان کیلئے ڈاکٹروں کی فیس لیبارٹری ٹیسٹ اور میڈیشن سمیت علاج کروانا مشکل ہو گیا ہے اور وقتی ریلف کیلئے ان کوعطائیوں کا سہارا لینے یا گھر بستر پر لیٹ کر ہی موت کے انتظار کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ملک میں کمر توڑمہنگائی سے سلف میڈیشن کے استعمال کو فروغ اورعطائیت کا خاتمہ بھی نہ ہو سکا ،آبادی کی اکثرت بیروزگاری اور کم آمدنی کے باعث بڑھتی ہوئی میڈیشن لیبارٹری ٹیسٹ کے بھاری اخراجات اور ڈاکٹروں کی بھاری فیس اور آنے جانے کے اخراجات سے پریشان ہوکر عطائیوں سے علاج کروانے پر مجبور ،اور سلف میڈیشن کا استعمال کر کے بیماریوں کا مقابلہ کرنے پر مجبور ہیں ،بیماری سے ریلیف کےلئے خود ہی میڈیشن خریدتے دیکھائی دیتے ہیں ،ریلیف نہ ملنے کی صورت میں نیم حکیموں عطائیوں جعلی پیروں کے پاس پہنچ جاتے ہیں ، عطائیوں نے تو موبائل سروس بھی شروع کر رکھی ہے ،کال کریں تو مریض کے علاج کے لئے مریض کے گھر پہنچ جاتے ہیں ،جبکہ عطائیت گاو¿ں گاو¿ں پہنچ چکی ہے ،گاو¿ں کی دوکانوں پر بھی میڈیشن مل جاتیں ہیں ،جبکہ عام طبقہ کا کہنا ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں عدم سہولتیں نے بھی ان کو سلف میڈیشن کے استعمال پر اور عطائیوں سے علاج کروانے پر مجبور کر رکھا ہے ،اس سلسلہ میں عوام کا کہنا ہے ، اس کمر توڑ مہنگائی نے ان کا سکھ چھین رکھا ہے ،اس ماحول میں علاج ومعالج کے اخراجات نہیں برداشت کر سکتے ،جبکہ سلف میڈیشن کا استعمال اور عطائیوں کے علاج سے معدے کینسر شوگر بلڈ پریشر دل کڈنی سمیت دیگر امراض کو فروغ مل رہا ہے ،اس کے باوجود عوام کا پرُسان حال کوئی بھی نہیں ، عوام نے ریاست سے مطالبہ کیا ہے ،سرکاری ہسپتالوں میں لیبارٹری ٹیسٹ سمیت علاج ومعالج کی مفت سہولت فراہم کی جائیں ،جوکہ دیہی مراکزصحت سے لیکر ٹی ایچ کیو ،ڈی ایچ کیو ہسپتالو ں میں ان کی سہولت کی فراہمی ہونی چاہیے ،اسی صورت میں سلف میڈیشن کے استعمال اور عطائیت سے چھٹکارہ ممکن ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں