فلسطینی غزہ میں گدھے کا گوشت کھانے پرمجبور

مقبوضہ غزہ : غزہ میں بے گھر فلسطینی روٹی کے نوالے کے لیے بھی بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اشیائے خوردو نوش کی انتہائی عدم دستیابی کے علاوہ اگر کہیں میسر ہیں تو ان کی قیمتیں پچاس گنا تک اوپر جا چکی ہیں۔ امدادی اداروں کے ٹرک غزہ کے بہت سے علاقوں تک پہنچ نہیں سکے ہیں۔اس بھوک اور افلاس کے مارے ایک فلسطینی بے گھر خاندان کو اپنے گدھے کو ذبح کر کے کھانا پڑ گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے اوچا نے کہا کہ مصری سرحد کی طرف رفح کے علاقے کے نزدیک بہت محدود امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔ لیکن یہ اس علاقے میں جمع گیارہ بارہ لاکھ بے گھر فلسطینیوں کے لیے نہ ہونے کے برابر ہے۔جبکہ باقی سارے غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم بالعموم بند کی جا چکی ہے۔ ان علاقوں میں اسرائیلی فوج کی طرف سے امدادی ٹرکوں کی آمدورفت پر پابندیاں اور رکاوٹیں۔ جبکہ یہاں جنگ بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں