nora fatehi deep fake

نورا فتیحی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئیں

ممبئی: بالی وڈ کی نامور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام میں کچھ اسٹوریز شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے اپنی ویڈیوز دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

نورا فتیحی نے مداحوں کو خبردار کیا کہ انسٹااسٹوریز میں شامل لڑکی وہ نہیں ہیں جبکہ اس لڑکی کی آواز، اسٹائل اور اشارے اداکارہ جیسے ہیں۔
nora fatehi deep fake

ادکارہ کی ڈیپ فیک ویڈیو کپڑوں کے ایک برانڈ کی ہے جس میں کسی اور خاتون کی شکل پر نامور رقاصہ کی شکل لگادی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رشمیکا مندانا، کاجول، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سچن ٹنڈولکر بھی فیک ویڈیوز کا نشانہ بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں