معروف بھارتی اداکارہ پونم پانڈے 32 سال کی عمر میں چل بسیں

ممبئی : معروف بھارتی اداکارہ پونم پانڈے 32 سال کی عمر میں چل بسیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونم پانڈے گذشتہ کچھ عرصے سے سروائیکل کینس میں مبتلا تھیں۔پونم پانڈے کی منیجر پارول چاولہ نے بتایا کہ اداکار کو کچھ عرصہ قبل سروائیکل کینسر کی آخری اسٹیج کی تشخیص ہوئی تھی۔پونم پانڈے کا علاج چل رہا تھا تاہم آج صبح ان کی موت ہو گئی۔
پونم پانڈے کی اچانک موت پر مداحوں سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری بھی گہرے صدمے سے دوچار ہے۔

ادکارہ کی موت کی تصدیق ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی گئی۔ادکارہ کی ٹیم نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ آج صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا۔غم کی اس گھڑی میں ہم آپ سب سے پرائیویسی کی درخواست کر رہے ہیں۔پونم پانڈے کے لیے دعا کریں اور یاد رکھیں۔

پونم پانڈے نے 2013 میں فلم ‘نشا’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا تاہم اداکارہ نے ریئلٹی شو ‘لاک اپ’ میں شرکت کے بعد بہت مقبولیت حاصل کی۔پونم پانڈے سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں