نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے، سوئی سدرن گیس نے گھریلو صارفین کیلئے نئے کنکشن پر عائد پابندی 26 ماہ بعد اٹھائی گئی ہے۔سوئی سدرن نے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ایس آئی ایف سی سے موصولہ خط کی روشنی میں کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھریلو گیس کنکشن پر پابندی دسمبر 2021 میں لگائی گئی تھی ۔
سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیکٹر کیلئے گیس کے نئے کنکشنزصرف آر ایل این جی بیسڈ ہوں گے۔سوئی نادرن گیس کمپنی نے نومبر 2021کو وفاقی حکومت کی ہدایت پر گیس کنکشن پر پابندی عائد کی تھی۔اسی طرح اوگرا نے بھی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کیلئے گیس کنکشن پر پابندی ختم کر دی تھی۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آر ایل این جی ٹیرف پر گیس کنکشن لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا تھا کہ جن ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں گیس پائپ لائن بچھائی جاچکی ہے وہاں کنکشن لگائے جاسکیں گے۔حکا م کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی پرانی آبادیوں کے گھروں کیلئے پالیسی وضع نہیں کی گئی، اس وقت نئے گیس کنکشن کی 42لاکھ درخواستیں زیر التوا ہیں۔ چند روز قبل میڈیا میں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ وفاقی حکومت نے آئندہ دس سے بارہ ہفتوں کے دوران سوئی گیس کنکشنوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں