اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ اچھرہ میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں، جن کے خاص دن کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں ہوئیں، شہربانو نے مہندی پر ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا پیلے رنگ کا شرارا پہنا جب کہ اپنی بارات پر خاتون پولیس افسر نے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا، ان کے فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی جانے والی مہندی و بارات کی تصاویر اور میک اپ آرٹسٹ کی پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے جن کے پیشے یا خاندانی پس منظر سے متعلق معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں