سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں پر کڑی شرائط عائد

لاہور:لیسکو نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں پر کڑی شرائط عائد کر دیں۔

نجی ٹی وی چینل ذرائع کے مطابق سولر پینلز سے بجلی کی بلنگ پر ” چیک کوڈ” لگا دیئے گئے، چیک کوڈ لگنے سے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بلنگ ہو سکے گی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ لیسکو میں صارفین ایک اعشاریہ پانچ فیصد تک سولر سسٹم نصب کر سکتے ہیں،منظور شدہ لوڈ پر ایک اعشاریہ پانچ فیصد سسٹم کی بنیاد پر چیک کوڈ لگایا گیاجبکہ لیسکو کے صارفین نے منظور شدہ لوڈ سے زائد سسٹم نصب کر کے بجلی کی پیداوار شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں