پنجاب کابینہ دو مراحل میں مکمل ہوگی

لاہور : پنجاب میں مریم نواز کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اگلے مرحلہ میں کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ،پنجاب کابینہ دومراحل میں مکمل کی جائیگی،پہلے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ ن ،ق لیگ اور آئی پی پی کے اراکین اسمبلی کابینہ کا حلف اٹھائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی کے اراکین سمیت دیگر کو کابینہ میںشامل کیا جائیگا۔
پہلے مرحلے میں16رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی ۔ دوسرے مرحلے میں 7 سے 10 وزرا کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔کابینہ کی تشکیل پر ن لیگ کی اپنے اتحادیوں پیپلز پارٹی،ق لیگ اور آئی پی پی سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔پہلے مرحلے میں ن لیگ سے 13اراکین سمیت ق لیگ کے 2اور استحکام پاکستان پارٹی کا ایک وزیر کابینہ میں شامل کیا جائیگا۔
ن لیگ کی طرف سے پہلے مرحلے میں شامل ہونے والے اراکین کے نام سامنے آگئے ہیں جن میں بلال یاسین،مریم اورنگزیب،بیگم ذکیہ شاہنواز،خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر،مجتبیٰ شجاع الرحمان ،عظمیٰ بخاری، خضر حسین مزاری، منشاءاللہ بٹ، عاشق کرمانی، نعیم خان بھابھہ، فیصل ایوب، شیر علی گورچانی،احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین اور سبطین بخاری بھی کابینہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں