نئے بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس میں ہوشربا اضافے کی تیاری

اسلام آباد :مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے نئے بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس میں ہوشربا اضافے کی تیاری کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے جس میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس 1 ہزار 220 روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے کی درخواست کردی گئی۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ درخواست کی منظوری کی صورت میں سنگل فیز میٹر پر کنکشن کے لیے صارفین کو 24 ہزار روپے تک ادائیگی کرنا پڑے گی، 10 کلو واٹ سے کم لوڈ والے صارفین کو 20 ہزار روپے فی کلو واٹ ادائیگی کرنا ہوگی، اسی طرح دیہی علاقوں میں سکیورٹی فیس 610 روپے سے بڑھا کر 7ہزار 800 روپے فی کلو واٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے، درخواست منظور ہونے پر 10 مرلہ سے زائد اراضی کے حامل صارفین کو پراپرٹی ریٹ کا ایک فیصد ادا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں