مریم اورنگزیب وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی مقرر

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو وزیرِاعلیٰ پنجاب کی خصوصی معاون مقرر کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق معاون خصوصی کے عہدے کے علاوہ مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی وزارت بھی ملنے کا امکان ہے اور انہیں جنگلات و جنگلی حیات کی وزارت بھی دی جاسکتی ہے، عظمیٰ بخاری کو اطلاعات و نشریات کی وزارت ملنے کی توقع ہے، چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ میں شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جا رہی ہے، سہیل بھرت کو مواصلات، کاظم پیرزادہ کو اریگیشن، رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن، خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ، خواجہ سلمان رفیق کو اسپیشلائیزڈ ہیلتھ، عاشق کرمانی کو زراعت اور خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق کی وزارت دی جا رہی ہے، اسی طرح رمیش اروڑہ کو اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو اسپورٹس اور ذیشان رفیق کو بلدیات ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کابینہ کی حلف برداری تقریب آج سہ پہر 4 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے باہمی مشاورت سے نئی پنجاب کابینہ کی تشکیل دی ہے، دو درجن سے زائد وزراء، معاون خصوصی اور مشیر شامل کیے گئے ہیں۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ”اپنی چھت اپنا گھر“ کے تحت ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے پروجیکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا، چیف سیکریٹری، ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ہاؤسنگ، سیکریٹری فنانس، کمشنر لاہورسمیت سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری اوردیگر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اس موقع پر مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے 6 ہفتے میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن لوگوں کیلئے 3 ہزار سے زائد گھر بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاوٴن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں