وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی ملاقات

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی،دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی،وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے چینی باشندوں کی سکیورٹی فل پروف بنانے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غوراور سکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں