پیپلزپارٹی کا حنا ربانی کھر کو گورنر پنجاب لگانے پر غور

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے حنا ربانی کھر کو گورنر پنجاب لگانے پر غور شروع کر دیا ہے، گورنر پنجاب کیلئے حنا ربانی کھر کا نام بھی شارٹ لسٹ کر لیاگیا ، پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی منظوری کے بعد خاتون گورنر لگانے کااعلان کیا جائیگا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے پہلی خاتون گورنر پنجاب لانے پرمشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی نے قمر زمان کائرہ،مخدوم احمد محمود،ذکا اشرف اور ندیم افضل چن کے نام گورنر پنجاب کیلئے شارٹ لسٹ کئے تھے۔خیال رہے کہ پیپلزپارٹی نے اس سے قبل گورنر پنجاب کیلئے 3 نام منتخب کئے تھے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ ، مخدوم احمد محمود اور چوہدری ریاض کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے۔
پیپلزپارٹی کے مطابق گورنرپنجاب کے منصب پرپہلے بھی فائزرہنے والے مخدوم احمد محمود قیادت کی پہلی ترجیح تھے اورن لیگ کیلئے بھی قابل قبول مانے جاتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں