محسن نقوی کی مہربانی کہ وزیرداخلہ بن گئے، وہ تو وزیراعظم بھی بن سکتے تھے، رانا ثناء اللہ

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محسن نقوی صاحب کی مہربانی ہے کہ وہ وزیرداخلہ بن گئے ہیں نہیں تو وہ وزیراعظم بھی بن سکتے تھے، وہ جو چاہیں بن سکتے ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی وزیراعلیٰ پنجاب رہے ہیں یہ کوئی چھوٹی بات ہے؟ وہ چاہیں تو دوبارہ بھی بن سکتے ہیں، وہ جو چاہیں بن سکتے ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، ان کے علاوہ کچھ اور لوگ بھی ہیں جیسا کہ فیصل واوڈا کا کراچی سے سینیٹر منتخب ہوجانا بھی کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے خیال میں مشکوک خط والا معاملہ گھمبیر نہیں ہے، ان خطوط کی پیچھے کوئی بہت بڑا مقصد نہیں لگتا،حکومت کو اس سے دور رہنا چاہئیے ، اس طرح کی گھٹیا حرکتیں لوگ کرتے رہتے ہیں اگر چند خطوط ملنے سے ججزڈر جائیں تو عدلیہ کا نظام مؤثر نہیں رہے گا، ان خطوط سےخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، مشکوک خطوط کے معاملے کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئیے، خط لکھنا پاگل پن ہےاگر ایسی کوئی پارٹی ہے تو اس کیخلاف کارروائی ضرور ہونی چاہئیے۔
انہوں نے اپنی حکومت کو مشورہ ججز خط والے معاملےپر حکومت کو خاموش رہنا چاہئیے، حکومت کو اس معاملے میں بڑھ چڑھ کر کوئی کردارادا نہیں کرنا چاہئیے، سپریم کورٹ کا بینچ ججز خط معاملے پر جو حکم جاری کرے گا حکومت کو اس پر عملدرآمد کرانا ہوگا، حکومت کو بامقصد کردارادا کرنا چاہئیے، حکومت اس معاملے پر اپنا الگ سے مؤقف اختیار کرنے کی بجائے بینچ کے فیصلے پر عمل کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں