ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی

تہران/واشنگٹن: ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں ہوائی اڈے کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ اسرائیل نے ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کا دعوی جبکہ ایران نے اصفہان میں تین ڈرونز تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے امریکی نشریاتی ادارے” سی بی ایس نیوز“ نے اعلی امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل داغا ہے جبکہ ایرانی ذرائع کے مطابق اصفہان کی فضا میں تین ڈرونز کو آسمان پر دیکھا گیا جو ملک کا فضائی دفاعی نظام فعال ہونے کے بعد تباہ ہو گئے واضح رہے کہ حال ہی میں ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ڈرون اور میزائل حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا.

قبل ازیں ایرانی حکام نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ ایرانی سرزمین پر جمعہ کے روز کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا ہے ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ جمعہ کو علی الصباح اصفہان شہر میں ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کرنے کے نتیجے میں دھماکے ہوئے تھے کچھ دیر بعد ایرانی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے اطلاعات کے بعد تہران نے دفاعی میزائل فائرکیاایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ اصفہان شہر کے قریب دھماکوں کی اطلاعات کے بعد جمعہ کی صبح فضائی دفاع کے لیے میزائل فائر کیے ہیںادھرپاسداران انقلاب کے ایک سینئر جنرل نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو وہ بھی اسرائیل کی نیوکلیئر سائٹس کو نشانہ بنائیں گے ایرانی پاسداران انقلاب کے جوہری تحفظ اور سلامتی کے سربراہ حق طلب نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا یقینی طور پر جواب دیا جائے گا.

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایرانی جوہری تحفظ اور سلامتی کے سربراہ حق طلب کے حوالے سے کہا کہ اگر اسرائیل ہمارے جوہری مراکز اور تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتا ہے تو اسے بھی یقیناہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں اسرائیلی جوہری تنصیبات کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جائے گاایرانی پاسداران انقلاب کے جوہری تحفظ اور سلامتی کے سربراہ، جنرل حق طلب کا کہنا ہے کہ مقررہ اہداف کی مکمل تباہی کے لیے ہمارے ہاتھ طاقت ور میزائلوں کے بٹن پر ہیں انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا خطرہ، تہران کو اپنی جوہری پالیسیوں اور تحفظات پر نظرثانی اور ان سے انحراف پر مجبور کر سکتا ہے تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی.

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے امریکی نشریاتی ادارے ”وائس آف امریکا“سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی میڈیا رپورٹس پر فی الحال کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے امریکی میڈیا رپورٹس میں ایران کے نشانہ بنائے گئے کسی مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے البتہ ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے ”فارس نیوز“ نے ایرانی شہر اصفہان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دھماکوں کی اطلاع دی ہے جبکہ تہران حکومت نے فوری طور پر دھماکوں کی اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر میزائل داغنے کی تصدیق آزادانہ طور پر نہیں کر سکا ہے فرانسیسی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے کئی ڈرون مار گرائے ہیں تاہم اس پر فی الحال کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا ہے ایران کی خلائی ایجنسی کے ترجمان حسین دالیرین کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع کی جانب سے متعدد ڈرونز کو کامیابی کے ساتھ مار گرایا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں