روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور

اسلام آباد : برطانوی پارلیمنٹ نے پیر کی رات کو تارکین وطن کو روانڈا بدر کرنے سے متعلق اس متنازعہ بل کو منظور کر لیا، جس کے تحت کچھ پناہ گزینوں کو مشرقی افریقی ملک بھیج دیا جائے گا۔ ایوان بالا اور ایوان زیریں کے درمیان طویل تلخ بحث کے بعد اسے منظور کر لیا گیا ہے۔

ہاؤس آف لارڈز نے اس بل میں تبدیلی کے لیے کئی بار اسے واپس بھیجا تھا، تاہم بالآخر وہ اس میں مزید کوئی تبدیلی نہ کرنے پر رضامند ہوا اور اس طرح آخری رکاوٹ بھی ختم ہو گئی۔گزشتہ ہفتے دارالعوام کے قانون سازوں نے ہاؤس آف لارڈز میں کی گئی بعض ترامیم کو مسترد کر دیا تھا۔

اس بل پر ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل ہی برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اعلان کیا کہ پناہ گزینوں کی ملک بدری سے متعلق پروازیں آنے والے مہینوں میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، ”ہم پوری طرح سے تیار ہیں، منصوبے اپنی جگہ پر مکمل ہو چکے ہیں اور کسی بھی صورت میں یہ پروازیں جائیں گی۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں