پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کافیصلہ کرلیا،سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں عید ٹرینوں کیساتھ استعمال کی جائیں گی ۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس کو آگ لگائی تھی ،بھارت کو ان کی ٹرین مسافروں سمیت واپس لے جانے کا کہہ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کافیصلہ بھارتی اقدام کے جوا ب میں کیا گیا،بھارت نے ماضی میں بھی لوگوں زندہ جلایا تھااب بھی ایسا کررہا ہے ،بھارت نے سب کچھ سازش کے تحت کیا ہے ،شیخ رشید نے کہا کہ بھارت ظالم اور سفاکانہ ملک ہے ،سری نگر یروشلم نہیں ہے ،خطرہ ہے آئندہ سال جنگ بھی ہو سکتی ہے ،جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی ،انہوں نے کہا کہ مودی نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے ،ہم کشمیر کے معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے،ہم جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے ،امن چاہتے ہیں لیکن بھارت نے ہر لحاظ سے قانون کی خلاف ورزی کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں