پنجاب حکومت کابے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

لاہور : حکومت پنجاب نے بے نامی جائیداادیں رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔وزیراعلی پنجاب نے بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کے موثر نفاذ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور راجہ بشارت کمیٹی کے کنوینر ہونگے۔صوبائی وزیر خزانہ کمیٹی کے نائب سربراہ ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری قانون شامل ہیں ۔

مجاز اتھارٹی معاونت کے لیے مزید ارکان بھی نامزد کر سکتی ہے۔کمیٹی قانون کے نفاذ اور بے نامی جائدادوں کی چھان بین کے لیے موثرپالیسی مرتب کرے گی۔کمیٹی قانون پرعملدرآمد کے لیے متعلقہ وفاقی اداروں کے ساتھ موثر رابطہ یقینی بنائے گی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کمیٹی بے نامی جائدادوں کے خلاف بلاتاخیر کارروائی شروع کر رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف مہم کو منتقلی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں