امریکا میں طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ پائلٹ اور 2 مسافروں کو لے کر محو پرواز تھا کہ انجن میں خرابی کے باعث نیویارک کے ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

طیارہ جس گھر پر گرا وہاں آگ بھڑک اُٹھی جس میں جھلس کر 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شدید زخمی ہے، مجموعی طور پر اس حادثے میں 3 ہلاک اور 3 زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا جس کے بعد ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز کے ملبے کو اُٹھایا اور لاشیں نکال لیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں