اقوام متحدہ سمیت ساری دنیا صرف دینے میں مصروف لیکن جسٹن ٹروڈو نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایسا ناقابل یقین عملی قدم اٹھا لیا کہ کشمیریوں،پاکستانیوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کینیڈا کا مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث رہنے والے5 سابق فوجی افسران اور دو انٹیلی جنس افسران کو ویزادینے سے انکار،بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی جانب سے دوسابق لیفٹیننٹ جنرلز ، تین سابق بریگیڈیئر ز اور انڈین آئی بی کے دو سینئر افسروں کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پرمظالم میں ملوث ہونے کی بنا پر ویزادینے سے انکار کردیا گیا ہے۔سابق لیفٹیننٹ جنرل امریت سنگھ جو سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن اور کواٹر ماسٹر جنرل کے طور پر کام کرچکاہے نے کینیڈا کی جانب سے ویزانہ دیئے جانے پر بھارتی وزارت دفاع کوخط لکھ اس پابندی سے آگاہ کیاہے اوراس عمل کوبھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی توہین قراردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں